ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بی جے پی کے صدر امت شاہ کی ہفتہ کو کیرل آمد

بی جے پی کے صدر امت شاہ کی ہفتہ کو کیرل آمد

Sat, 27 Oct 2018 11:39:25  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی27 اکتوبر (آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) بی جے پی صدر امت شاہ ایک دن کے دورے پر ہفتہ کو کیرل جائیں گے جہاں وہ کنور میں پارٹی کے نئے دفتر کا افتتاح سمیت کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔بی جے پی کے میڈیا سیل کے سربراہ کے بیان کے مطابق، شاہ کل صبح سوا دس بجے کنور پہنچیں گے۔ اس کے بعد وہ کنور میں واقع بی جے پی کے نئے دفتر کا افتتاح کریں گے۔ ساتھ ہی وہ بی جے پی کی ’’قربانیوں‘‘ سے معنون ایک پروگرام کا بھی افتتاح کریں گے۔دوپہر میں امیت شاہ کنور میں بی جے پی کارکن پنارائی واقع رہائش گاہ جائیں گے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ 19 سالہ رمتھ کی اکتوبر 2016 میں کیرل کے وزیر اعلی پی وجین پنارائی میں قتل کر دیاگیاتھا ۔


Share: